عدالت کی شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے . درخواست گزار کا کیس کس کیٹیگری میں فعال کرتا ہے۔

دوران سماعت، رہنما تحریک انصاف شہباز گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل وفاقی حکومت نے موقف دیا کہ شہباز گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں اور کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں وکیل . شہباز گل نے وفاقی حکومت سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔

Read Previous

اسٹبلشمنٹ سے نفرت ؟

Read Next

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular