انسان کی فلاح کس بات سے جڑی ہوئی ہے؟

انسان کی فلاح کس بات سے جڑی ہوئی ہے؟ اگر میں یہ سوال آپ کے سامنے رکھوں تو آپ میں سے ہر کوئی اپنا اپنا جواب پیش کرے گا:کوئی کہے گا تعلیم، کوئی کہے گا روزگار۔

مثلاً، بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ معاشی حالت انسان کی جیسے بہتر ہوتی ہے وہ ایک اچھا انسان بنتا ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اعلی تعلیم۔۔ اور پھر مثالیں پیش کی جاتی ہیں کہ "دیکھیں دوسری اقوام جوں جوں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی گئیں، ٹیکنالوجی کے میدان میں جھنڈے گاڑتی گئیں، ادھر بہتری آتی گئی”۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ معاشی استحکام اور اچھی تعلیم دونوں کا چولی دامن والا ساتھ ہے۔

اب آپ کچھ بھی کہیں، ایک بات تو واضح ہوچکی ہے، اور اس بات پر ہر کوئی متفق ہے، کہ آج تقریباً ہر ملک اور ہر لادینی نظریہ اس بات پر قائم ہے کہ جتنی اچھی تعلیم اور جتنا اچھا روزگار لوگوں کو دیا جائے گا، جس قدر معاشی استحکام ہوگا، اس قدر بھلائی ہوگی۔ لیکن اگر حقائق کو سامنے رکھیں تو ہمیں نظر آئے گا دولت کا یا اچھی تعلیم کا ایک انسان کا اچھا بننے سے کوئی تعلق نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کئی رئیس لوگ۔۔ جب انہیں کوئی عہدا دیا جاتا ہے۔۔ اور ہمارے اکثر سیاستدان ایسے ہی ہیں۔ جو اپنے علاقے میں کئی زمینیں رکھتے ہیں، ان کے درجنوں پیٹرول پمپز ہیں۔۔ جب کوئی عہدا انہیں ملتا ہے تووہ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ اقربا پروری، رشوت۔۔ ان ساری چیزوں سے وہ اپنے آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

Read Previous

کوئٹہ میں بارش کے باعث کاریز بیٹھنے سے زمین میں دراڑیں

Read Next

انڈیا کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تاریخی لمحات دیکھیں گے: نریندر مودی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular