انٹر بینک: ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 285 کا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ڈالر مزید 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہو کر 266 روپے 11 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان پایا جارہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 340 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 753 پر آ گیا ہے۔

Read Previous

صدر علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کروانے کی منظوری دے دی

Read Next

حکومتی معیشت، ڈار، ڈالر اور سہولتکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular