یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضا فہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد برانڈڈ اشیاء مہنگی کردی گئیں ، قیمتوں میں اضافے کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، برانڈڈ چائے، دودھ، مصالحہ جات، شہد، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو اور دیگر اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔ 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد چائے 697 سے بڑھ کر 895 روپے کی ہوگئی۔ دودھ کی قیمت 177 سے 197 روپے، 260 گرام شہد کے جار کی قیمت 310 سے 425 روپے اور بچوں کے خشک دودھ کی قیمت 1360 سے بڑھا کر 1450 روپے کر دی گئی۔ مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں بھی 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس سلسلے میں مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ترجمان یوٹیلٹی سٹورز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو سامان سپلائی کرنے والی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، ان اشیا کی قیمتیں مارچ، اپریل سے مستحکم رکھی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتا بلکہ ملک کی سرٹیفائیڈ برانڈڈ کمپنیوں سے خریداری کرتا ہے۔ جب خام مال کی قیمتوں، پروڈکشن چارجز اور ٹرانسپورٹیشن چارجز میں اضافہ ہوتا ہے تو پروڈکٹ کاسٹ بھی بڑھتی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بہتری آئے اور ان پروڈکٹس کی دستیابی ممکن ہو۔

Read Previous

نئی سیاست کا آغآز

Read Next

قیمتوں میں مذید اضا فہ ، مہنگا ئی 38.63فیصد ہو گئی ـ : ادارہ شماریات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular