شہباز،روبیو رابطہ: پاک امریکہ تعلقات مزید گہرا کرنے پر اتفاق

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو فون پر بات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے
پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور دو طرفہ امور پر "پرتپاک اور خوشگوار” خیالات کا تبادلہ کیا۔
وزیراعظم شریف اور وزیر خارجہ روبیو نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

پاکستان اور امریکہ آئندہ ہفتے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے

یہ بات چیت ایسے وقت ہوئی ہے جب دونوں ممالک جغرافیائی سیاسی صف بندیوں میں تبدیلی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بحال کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فائر بندی کو یقینی بنانے میں واشنگٹن کے کردار پر بھی امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔
روبیو نے کہا، ’’امریکہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔‘‘
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم شہباز نے خطے میں امن و استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے جواب میں روبیو نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور امریکی حکومت کی قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔
شہباز شریف نے ایران اسرائیل فائر بندی میں ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی۔ پی ایم او کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ’’وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔‘‘

Read Previous

بھارت میں بحریہ کا اہلکار پاکستان کے لیےجاسوسی کے الزام میں گرفتار

Read Next

جرمنی میں افغان مہاجر کا چاقو سے حملہ: پولیس کی کارروائی میں حملہ آور قتل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular