جرمنی میں افغان مہاجر کا چاقو سے حملہ: پولیس کی کارروائی میں حملہ آور قتل

جرمن پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ باڈن ورٹمبرگ کے شہر وانگن میں ایک 27 سالہ افغان شخص کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جب اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
وانگن شہر کے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
وانگن شہر کے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مشترکہ بیان کے مطابق دو پولیس اہلکار ایک معمول کے آپریشن کے تحت اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کرنے گئے تھے تاکہ اسے جسمانی تشدد کے جرم میں سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”اس دوران ملزم نے اچانک چاقو نکالا اور بغیر کسی پیشگی انتباہ کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔‘‘
پولیس نے جوابی کارروائی میں کئی گولیاں چلائیں، جن سے حملہ آور شدید زخمی ہوا اور فوری طبی امداد کے باوجود موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حملے میں ایک پولیس اہلکار متعدد چوٹوں کی وجہ سے شدید زخمی ہے، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس اور پراسیکیوٹرز نے اس واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن میں پولیس کی جانب سے اسلحے کے استعمال کی جانچ پڑتال کرنا بھی شامل ہے۔
جرمن پولیس ایک کارروائی کرتے ہوئےجرمن پولیس ایک کارروائی کرتے ہوئے
پولیس نے جوابی کارروائی میں کئی گولیاں چلائیں، جن سے حملہ آور شدید زخمی ہوا اور فوری طبی امداد کے باوجود موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

Read Previous

شہباز،روبیو رابطہ: پاک امریکہ تعلقات مزید گہرا کرنے پر اتفاق

Read Next

شہناز اور پاکستان کے مالکوں کا طریقہ واردات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular