چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےمعاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں :امریکا
امریکا نے کہا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وائٹ ہاؤس کے باہر پاکستانی شہریوں کے مظاہرے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔
امریکا کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے، پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس سے متعلق وہ ہی بتا سکتا ہے۔
