رانا ثنا کی عمران خان کودھمکی پر عالمی سطح پر سخت تنقید

سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کے عمران خان سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے، فواد چوہدری نے زلمے خلیل زاد کے بیان کا خیر مقدم کیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستانی وزیر داخلہ کا یہ کہنا کہ "یا عمران خان رہیں گے یا ہم” چونکا دینے والا بیان ہے، پاکستان کے تمام خدا سے ڈرنے والے اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو اس بیان کو مسترد کرنا چاہیے، یہ بیان ایک بڑے سیاسی رہنما کے خلاف تشدد پر اکسانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو عوامی سطح پر اپنے وزیر کے اس بیان سے اظہار لاتعلقی کرنا چاہیے، یہی وہ سوچ جو پاکستان کے ناکارہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے، اگر یہ سوچ نا بدلی گئی تو پاکستان اسے طرح بحرانوں کی لپیٹ میں رہے گا۔

امریکی نشریات ادارے کے پاکستانی نژاد صحافی مہدی حسن نے بھی رانا ثناء اللہ کے بیان کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ یہ کونسی زمین کا حصہ ہے جہاں پاکستانی وزیر داخلہ یہ کہہ رہے ہیں؟ یہ ایسے بیانات ہیں جیسے سول خانہ جنگی سے پہلے دیئے جاتے ہیں، ایسے بیانات جبر اور نسل کشی کا باعث بنتے ہیں، ایسے بیانات کی عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔

Read Previous

خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Read Next

فیس بک پر فحش تصاویرہٹانے کا ٹول متعارف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular