مہنگائی کا طوفان ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر قمیتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کا پیکٹ یکمشت 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کی قیمت 217 روپے سے بڑھ کر 247 روپے تک ہوگئی۔

چائے کا 900 گرام پیکٹ 250 روپے اضافے کے بعد ایک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے تک ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 900 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اضافے ہوگیا۔ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی۔

Read Previous

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 8 دہشت گرد گرفتار

Read Next

صدر علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کروانے کی منظوری دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular