قیمتوں میں مذید اضا فہ ، مہنگا ئی 38.63فیصد ہو گئی ـ : ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.63 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.82 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.63 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے کہا کہ ایک ہفتے میں 33 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 4 اشیاء کے نرخوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 4 اگست 2022ء کو ختم ہونے والے والے ہفتے کے دوران پیاز 24.92 اور ٹماٹر 11.93 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 5.72 اور دال ماش 5.28 فیصد آلو 5.03 اور دال مسور 4.43 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ڈیزل 3.78 اور ایل پی جی کی قیمت میں 1.49 فیصد اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے دال چنا، انڈے، لہسن، گڑ بھی مہنگا ہوا۔
جبکہ ایک ہفتے میں چکن 5.08 اور فی کلو گھی 0.15 فیصد سستا ہوا ہے۔ جبکہ جن 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چکن اور پٹرول سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔پیاز 18.79 روپے اضافے سے 95 روپے فی کلو ہو گیا آلو کی فی کلو قیمت 60.52 روپے کم ہو گئی دال مونگ 11 روپے اور دال مسور 13 روپے 80پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 96 پیسے فی لیٹر ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 40 روپے 25 پیسے بیس کلو آٹے کا تھیلا 2 روپے 58 پیسے مہنگا ہوا بیس کلو آٹے کا تھیلا 1217 سے 1220 کا ہو گیا۔

Read Previous

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضا فہ

Read Next

عمران کا تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular