بابر اعظم انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، یونس خان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سابق فاتح کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور ٹیم انتظامیہ کو اظہر علی اور فواد عالم کی ناقص فارم کے باوجود ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے اور وہ اپنی فارم کے ساتھ مسلسل جدوجہد کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کھلاڑیوں کی حالیہ پرفارمنس کو نظر انداز کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

یونس خان نے کہا کہ ہمیں فواد اور اظہر علی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، فواد عالم نے کھیل میں شان دار کم بیک کیا ہے تاہم وہ فارم میں نہیں ہیں، ٹیم انتظامیہ کو اس وقت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز بہترین فارم میں کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عبداللہ شفیق ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اسی طرح اپنی کارکردگی دکھاتے رہیں گے۔

Read Previous

مہنگائی سے غریب کا خانہ خراب ہو گیا : شیخ رشید

Read Next

پچاس 50کروڑ سے کم کرپشن پر نیب ایکشن نہیں لے گی، حکومت کا نیا قانون پاس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular