کروشیا سے گھر پہنچنے والی خاتون کے سوٹ کیس سے 18 بچھو برآمد

ویانا، آسٹریا: کروشیا میں چھٹیاں گزارنے والی ایک خاتون اپنے گھر پہنچ کر اس وقت خوفزدہ رہ گئیں جب ان کے سوٹ کیس سے ایک بڑا بچھو اور اس کے مزید بچے برآمد ہوئے جن کی کل تعداد 18 بنی۔ خاتون ہفتے کے روز کروشیا سے آسٹریا کے شہر نٹرن باخ پہنچی تھیں۔ جیسے ہی انہوں نے اپنا سوٹ کیس کھولا تو خوف کی ایک سرد لہر ان کی ریڑھ کی ہڈی میں دوڑ گئی کیونکہ سوٹ کیس میں بچھوؤں کا پورا خاندان موجود تھا۔ بظاہر وہ ماں اور اس کے بچے تھے۔

Read Previous

کراچی میں ڈکیتوں کا راج، مزاحمت پر ڈلیوری بوائے قتل، پولیس اہلکار سمیت کئی زخمی

Read Next

برہنہ سچائی، جو کنوئیں کی تہہ میں جا چکی ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular