
رواں برس 28 مارچ کو آسکر ایوارڈ تقریب میں میزبان کرس راک کو تھپڑ رسید کرنے پر ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ نے ایک بار پھر معافی مانگ لی۔
ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے میزبان کو اس وقت تھپڑ مارا تھا جب کرس راک نے اداکار کی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑنے پر مذاق کیا تھا۔
ول اسمتھ نے کرس راک کو اسٹیج پر جاکر تھپڑ مارا تھا اور ان کی جانب سے میزبان کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈز کے اسٹیج پر کرس راک کو تھپڑ رسید کردیاول اسمتھ نے اپنے اس عمل پر اگرچہ اس وقت بھی معافی مانگی تھی، تاہم اس باوجود آسکر انتظامیہ نے ان پر آئندہ 10 سال تک کسی بھی ایوارڈ تقریب میں مدعو کرنے اور انہیں ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے پر پابندی عائد کردی تھی اور اداکار نے آسکر کی رکنیت بھی چھوڑ دی تھی۔
